08 فروری2021ء, آئی ایس ایس یو پی پاکستان چیپٹر، پاک یوتھ ویلفیئر کونسل (ریگڈ) اور یوتھ فورم پاکستان (برائے منشیات کے استعمال کی روک تھام) نے طلباء میں منشیات کے استعمال کی خرابی کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پاک یوتھ کونسل کے صدر ڈاکٹر علی صابری، ممبر آئی ایس ایس یو پی اور ایڈوائزر یوتھ فورم پاکستان نے طالبات کو منشیات کے مضر اثرات اور منشیات سے دور رہنے کے طریقوں سے آگاہ کیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صدر کینٹ لاہور پاکستان میں "نہیں" کہنے کے انتہائی اہم ہنر سے بھی آگاہ کیا۔